Sayings of the Messenger احادیثِ رسول اللہ

 
Donation Request

Sahih Al-Bukhari

Book: Dress (77)    كتاب اللباس

‹ First34567Last ›

Chapter No: 41

باب قِبَالاَنِ فِي نَعْلٍ وَمَنْ رَأَى قِبَالاً وَاحِدًا وَاسِعًا

Two straps in a sandal and whoever thinks that is permissible to use one strap.

باب : ہر چپل میں دو،دو تسمے اور ایک تسمہ بھی کافی ہے۔

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، حَدَّثَنَا أَنَسٌ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ نَعْلَ، النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم كَانَ لَهَا قِبَالاَنِ‏.

Narrated By Anas : The sandal of the Prophet had two straps.

ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا کہا ہم سے ہمام نے انہوں نے قتادہ سے کہا ہم سے انسؓ نے بیان کیا کہ نبیﷺ کی ( ہر) جوتی میں دو دو تسمے تھے۔


حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ طَهْمَانَ، قَالَ خَرَجَ إِلَيْنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ بِنَعْلَيْنِ لَهُمَا قِبَالاَنِ، فَقَالَ ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ هَذِهِ نَعْلُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏.‏

Narrated By Isaa bin Tahman : Anas bin Malik brought out for us, two sandals having two straps. Thabit Al-Banani said, "These were the sandals of the Prophet."

مجھ سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا کہا ہم کو عبد اللہ بن مبارک نے خبر دی کہا ہم کو عیسیٰ بن طہمان نے انہوں نے کہا انسؓ دو جوتیاں لے کر نکلے ان دونوں میں دو تسمے تھے ( ہر ایک میں ایک ) ثابت بنا نی نے کہا یہ نبیﷺ کا جوتا ہے ۔

Chapter No: 42

باب الْقُبَّةِ الْحَمْرَاءِ مِنْ أَدَمٍ

The red tent of leather.

باب :لال چمڑے کا ڈیرہ۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ فِي قُبَّةٍ حَمْرَاءَ مِنْ أَدَمٍ، وَرَأَيْتُ بِلاَلاً أَخَذَ وَضُوءَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَالنَّاسُ يَبْتَدِرُونَ الْوَضُوءَ، فَمَنْ أَصَابَ مِنْهُ شَيْئًا تَمَسَّحَ بِهِ، وَمَنْ لَمْ يُصِبْ مِنْهُ شَيْئًا أَخَذَ مِنْ بَلَلِ يَدِ صَاحِبِهِ‏.‏

Narrated By Abu Juhaifa : I came to the Prophet while he was inside a red leather tent, and I saw Bilal taking the remaining water of the ablution of the Prophet, and the people were taking of that water and rubbing it on their faces; and whoever could not get anything of it, would share the moisture of the hand of his companion (and then rub it on his face).

ہم سے محمد بن عر عرہ نے بیان کیا کہا مجھ سے عمر بن ابی زائدہ نے انہوں نے عون بن ابی حجیفہ سے انہوں نے اپنے والد وہب بن عبد اللہ سوائی سے انہوں نے کہا میں نبیﷺ کے پاس آیا اس وقت آپؐ چمڑے کے ڈیرے میں تشریف رکھتے تھے ۔ میں نے دیکھا آپؐ کے وضو کا پانی بلال لے کر آئے لوگ اس کو لینے کو لپکے جس نے کچھ پا لیا اس نے بدن پر لگا لیا جس کو نہ مل سکا اس نے دوسرے ہاتھ سے تری لے کر( وہی لگا لی )۔


حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، ح وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَرْسَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى الأَنْصَارِ، وَجَمَعَهُمْ فِي قُبَّةٍ مِنْ أَدَمٍ‏.

Narrated By Anas bin Malik : The Prophet called for the Ansar and gathered them in a leather tent.

ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا کہا ہم کو شعیب نے خبر دی انہوں نے زہری سے کہا مجھ کو انس بن مالک نے خبر دی دوسری سند لیث بن سعد نے کہا ( اس کو اسمعیلی نے وصل کیا ) مجھ سے یونس نے بیان کیا انہوں نے ابن شہاب سے کہا مجھ کو انس بن مالک نے خبر دی انہوں نے کہا نبیﷺ نے انصار کو بلا بھیجا ان کو لال چمڑے کے ڈیرے میں جمع کیا ۔

Chapter No: 43

باب الْجُلُوسِ عَلَى الْحَصِيرِ وَنَحْوِهِ

To sit on Hasir (a mat made of leaves of date-palms) or similar thing.

باب : بوریئے وغیرہ یا اس کی طرح دوسرے (حقیر) فرش پر بیٹھ جانا۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَحْتَجِرُ حَصِيرًا بِاللَّيْلِ فَيُصَلِّي، وَيَبْسُطُهُ بِالنَّهَارِ فَيَجْلِسُ عَلَيْهِ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَثُوبُونَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَيُصَلُّونَ بِصَلاَتِهِ حَتَّى كَثُرُوا فَأَقْبَلَ فَقَالَ ‏"‏ يَا أَيُّهَا النَّاسُ خُذُوا مِنَ الأَعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ، فَإِنَّ اللَّهَ لاَ يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا، وَإِنَّ أَحَبَّ الأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ مَا دَامَ وَإِنْ قَلَّ ‏"‏‏

Narrated By 'Aisha : The Prophet used to construct a loom with a Hasir at night m order to pray therein, and during the day he used to spread it out and sit on it. The people started coming to the Prophet at night to offer the prayer behind him When their number increased, the Prophet faced them and said. O people! Do only those good deeds which you can do, for Allah does not get tired (of giving reward) till you get tired, and the best deeds to Allah are the incessant ones though they were few."

مجھ سے محمد بن ابی بکر مقدمی نے بیان کیا کہا ہم سے معتمر بن سلیمان نے انہو ں نے عبید اللہ عمری سے انہوں نے سعید بن ابی سعید مقبری سے انہوں نے ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن بن عوف سے انہوں نے حضرت عائشہؓ سے کہ نبیﷺرات کو ایک بوریے کی آڑکر کے حجرہ سا بنا لیتے اس میں تہجد کی نماز پڑھا کرتے اور دن کو اسی کو بچھا کر اس پر بیٹھتے لوگوں نے جمع ہونا شروع کیا ( حجرے کے پرے رہ کر ) آپ کی اقتدا ءکرتے جب بہت لوگ جمع ہونے لگے تو نبیﷺ ان کی طرف مخاطب ہوئے اور فرمایا لوگو ! اتناعمل کرو جتنا نبھ سکے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے پاس ثواب کی کمی نہیں تم ہی عمل کرتے کرتے زچ جاؤ گے(اکتا جاؤ گے ) دیکھو اللہ کو وہ عمل پسند ہے جو ہمیشہ ہوتا رہے گو تھوڑا ہی ہو ۔

Chapter No: 44

باب الْمُزَرَّرِ بِالذَّهَبِ

Garments having gold buttons.

باب : اگر کسی کپڑے میں گھنڈی تکمے سنہری لگے ہوں یا چاندی سونے کے بٹن ہوں

وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، أَنَّ أَبَاهُ، مَخْرَمَةَ قَالَ لَهُ يَا بُنَىَّ إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَدِمَتْ عَلَيْهِ أَقْبِيَةٌ فَهْوَ يَقْسِمُهَا، فَاذْهَبْ بِنَا إِلَيْهِ، فَذَهَبْنَا فَوَجَدْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِي مَنْزِلِهِ، فَقَالَ لِي يَا بُنَىَّ ادْعُ لِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَعْظَمْتُ ذَلِكَ‏.‏ فَقُلْتُ أَدْعُو لَكَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا بُنَىَّ إِنَّهُ لَيْسَ بِجَبَّارٍ‏.‏ فَدَعَوْتُهُ فَخَرَجَ وَعَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْ دِيبَاجٍ مُزَرَّرٌ بِالذَّهَبِ، فَقَالَ ‏"‏ يَا مَخْرَمَةُ هَذَا خَبَأْنَاهُ لَكَ ‏"‏‏.‏ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ‏.‏

Narrated Al-Miswar bin Makhrama: My father, Makhrama said to me, “I have come to know that some cloaks have come to the Prophet (pbuh) and he is distributing them. So O my son! Take me to him.” We went to the Prophet (pbuh) and found him is his house. My father said to me, “O my son! Call the Prophet (pbuh) for me.” I found it hard to do so, so I said surprisingly, shall I call Allah’s Messenger (pbuh) for you?” my father said, “O my son! He is not a tyrant.” So I called him and he came out wearing a Dibaj cloak having gold buttons, and said, “O Makhrama! I kept this for you.” The Prophet (pbuh) then gave it to him.

لیث بن سعد نے کہا (اس کو امام احمد نے وصل کیا) مجھ سے ابن ابی ملیکہ نے بیان کیا انہوں نے مسور بن مخرمہ سے ان کے والد مخرمہ ان سے کہنے لگے بیٹا مجھ کو خبر لگی ہے نبیﷺ کے پاس (کہیں سے) اچکنیں آئی ہیں آپؐ بانٹ رہے ہیں چلو ہم بھی آپؐ کے پاس چلیں (ہم کو بھی کوئی اچکن مل جائے) خیر ہم باپ بیٹا مل کر گئے دیکھا تو آپؐ گھر پر ہیں والد نے مجھ سے کہا ذرا نبیﷺ کو میرے نام سے بلا لے۔ میں نے اس کو برا سمجھا اور والد سے کہا(آپ کو دیکھو تم کو دیکھو) میں رسول اللہﷺ کو تمھارے لئے بلانے والا نہیں۔ انہوں نے کہا بیٹا آپﷺ (دنیا کے رئیسوں کی طرح) مغرور نہیں ہیں۔ خیر میں نے (والد کے کہنے سے) آپؐ کو بلایا۔ آپؐ ایک اچکن دیبا کی جس میں سنہری گھنڈی تکمے لگے ہوئے تھے ڈالے ہوئے نکلے اور فرمانے لگے مخرمہؓ میں نے یہ اچکن تیرے لئے چھپا رکھی تھی۔ پھر وہ ان کو دے دی۔

Chapter No: 45

باب خَوَاتِيمِ الذَّهَبِ

Gold rings.

باب : سونے کی انگوٹھیاں(مرد) کو پہننا کیسا ہے۔

حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ، قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ، قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ نَهَانَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ سَبْعٍ نَهَى عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ ـ أَوْ قَالَ حَلْقَةِ الذَّهَبِ ـ وَعَنِ الْحَرِيرِ، وَالإِسْتَبْرَقِ، وَالدِّيبَاجِ، وَالْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ، وَالْقَسِّيِّ، وَآنِيَةِ الْفِضَّةِ، وَأَمَرَنَا بِسَبْعٍ بِعِيَادَةِ الْمَرِيضِ، وَاتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ، وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ، وَرَدِّ السَّلاَمِ، وَإِجَابَةِ الدَّاعِي، وَإِبْرَارِ الْمُقْسِمِ، وَنَصْرِ الْمَظْلُومِ‏.

Narrated By Al-Bara' bin 'Azib : The Prophet forbade us to use seven things: He forbade using gold rings, silk, Istabraq, Dibaj, red Mayathir, Al-Qassiy, and silver utensils. He ordered us to do seven other things. To pay a visit to the sick; to follow funeral processions; to say, "May Allah be merciful to you" to a sneezer if he says "Praise be to Allah"; to return greetings, to accept invitations; to help others to fulfil their oaths and to help the oppressed ones.

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا کہا ہم سے شعبہ نے کہا ہم سے اشعث بن سلیم نے کہا میں نے معاویہ بن سوید بن مقرن سے سنا کہا میں نے براء بن عازبؓ سے وہ کہتے تھے نبیﷺ نے سات باتوں سے ہم کو منع فرمایا سونے کی انگوٹھی یا سونے کا چھلا پہننے سے اور خالص ریشمی کپڑا پہننے اور استبرق اور دیبا پہننے سے اور لال زین پوش سے اور قسی سے اور چاندی کے برتن ( میں کھانے پینے ) سے اور سات باتوں کا ہم کو حکم دیابیمار پرسی کرنے کا جنازوں کے ساتھ جانے کا چھینک کا جواب دینے کا ( جب چھینکنے والا الحمد اللہ کہے ) سلام کا جواب دینے دعوت کو قبول کرنے کا ۔ کسی کی قسم سچا کرنے کا مظلوم کی مدد کرنے کا ۔


حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ نَهَى عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ‏.‏ وَقَالَ عَمْرٌو أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ سَمِعَ النَّضْرَ سَمِعَ بَشِيرًا مِثْلَهُ‏.

Narrated By Abu Huraira : The Prophet forbade the wearing of a gold ring.

مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا کہا ہم سے غندر نے کہا ہم سے شعبہ نے انہوں نے قتادہ سے انہوں نے نضر بن انس سے انہوں نے بشیر بن نہیک سے انہوں نے ابو ہریرہؓ سے انہوں نے نبیﷺ سے آپؐ نے ( مردوں کو ) سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا اور عمر و بن مرزوق باہلی نے کہا ( اس کو ابو عوانہ نے اپنی صحیح میں وصل کیا ) ہم کو شعبہ نے خبر دی انہوں نے قتادہ سے انہوں نے نضر سے سنا انہوں نے بشیر سے پھر یہی حدیث نقل کی ۔


حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، وَجَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي كَفَّهُ، فَاتَّخَذَهُ النَّاسُ، فَرَمَى بِهِ، وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ أَوْ فِضَّةٍ

Narrated By 'Abdullah : Allah's Apostle wore a gold or silver... ring and placed its stone towards the palm of his hand. The people also started wearing gold rings like it, but when the Prophet saw them wearing such rings, he threw away that golden ring and then wore a silver ring.

ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے انہوں نے عبید اللہ عمری سے کہا مجھ سے نافع نے بیان کیا انہوں نے عبد اللہ بن عمرؓ سے رسول اللہﷺ نے ( پہلے ) ایک سونے کی انگوٹھی بنوائی آپ اس کا نگینہ اندر ہتھیلی کی طرف رکھتے لوگوں نے بھی ( آپ کے دیکھا دیکھی ) سونے کی انگوٹھیاں بنوائیں پھر آپ نے سونے کی انگوٹھی اتار کر پھینک دی اور چاندی کی انگوٹھی بنوالی ۔

Chapter No: 46

باب خَاتَمِ الْفِضَّةِ

Silver rings.

باب : چاندی کی انگوٹھی کا بیان۔

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ، وَجَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي كَفَّهُ، وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ‏.‏ فَاتَّخَذَ النَّاسُ مِثْلَهُ، فَلَمَّا رَآهُمْ قَدِ اتَّخَذُوهَا رَمَى بِهِ، وَقَالَ ‏"‏ لاَ أَلْبَسُهُ أَبَدًا ‏"‏‏.‏ ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ، فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ الْفِضَّةِ‏.‏ قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَلَبِسَ الْخَاتَمَ بَعْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَبُو بَكْرٍ ثُمَّ عُمَرُ ثُمَّ عُثْمَانُ، حَتَّى وَقَعَ مِنْ عُثْمَانَ فِي بِئْرِ أَرِيسَ‏

Narrated By Ibn. 'Umar : Allah's Apostle wore a gold ring or a silver ring and placed its stone towards the palm of his hand and had the name 'Muhammad, the Apostle of Allah' engraved on it. The people also started wearing gold rings like it, but when the Prophet saw them wearing such rings, he threw away his own ring and said. "I will never wear it," and then wore a silver ring, whereupon the people too started wearing silver rings. Ibn Umar added: After the Prophet Abu Bakr wore the ring, and then Umar and then 'Uthman wore it till it fell in the Aris well from 'Uthman.

ہم سے یوسف بن موسیٰ نے بیان کیا کہا ہم سے ابو اُسامہ نے کہا ہم سے عبید اللہ عمری نے انہوں نے نافع سے انہوں نے عبد اللہ بن عمرؓ سے کہ رسول اللہﷺ نے ایک انگوٹھی سونے ( یا چاندی کی بنوائی اس کا نگ ہتھیلی کی طرف آپ اندر رکھتے اس میں یہ کندہ تھا محمد رسول اللہ لوگوں نے بھی ایسی ہی ( سونے کی ) انگوٹھیاں بنوائیں جب آپ نے دیکھا کہ سب لوگ انگوٹھیاں پہننے لگے تو آپ نے انگوٹھی اتار کر پھینک دی فرمایا اب کبھی نہیں پہننے کا اور ایک چاندی کی انگوٹھی بنوا ئی پھر لوگوں نے بھی چاندی کی انگوٹھیاں بنوائیں عبد اللہ بن عمرؓ نے کہا یہ انگوٹھی نبیﷺ پہنتے رہے پھر آپ کے بعد ابو بکرؓ پھر عمرؓ پھر عثمانؓ ان کے ہاتھ سے بیئرا ریس میں گر گئی ( ہر چند ڈھونڈوایا لیکن نہ ملی ) ۔

Chapter No: 47

باب

Chapter

باب :

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَلْبَسُ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ فَنَبَذَهُ فَقَالَ ‏"‏ لاَ أَلْبَسُهُ أَبَدًا ‏"‏‏.‏ فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ‏.‏

Narrated By Abdullah bin 'Umar : Allah's Apostle wore a gold ring, then he threw it and said, "I will never wear it." The people also threw their (gold) rings.

ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا انہوں نے امام مالک سے انہوں نے عبداللہ بن دینار سے انہوں نے عبداللہ بن عمرؓ سے انہوں نے کہا رسول اللہﷺ (پہلے) سونے کی انگوٹھی پہنا کرتے تھے پھر آپؐ نے اس کو اتار کر پھینک دیا اور فرمایا پھر اب کبھی نہیں پہنوں گا۔ لوگوں نے بھی اپنی اپنی (سونے کی) انگوٹھیاں اتار کر پھینک دیں۔


حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ رَأَى فِي يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ يَوْمًا وَاحِدًا، ثُمَّ إِنَّ النَّاسَ اصْطَنَعُوا الْخَوَاتِيمَ مِنْ وَرِقٍ وَلَبِسُوهَا، فَطَرَحَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَاتَمَهُ، فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ‏.‏ تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ وَزِيَادٌ وَشُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ‏.‏ وَقَالَ ابْنُ مُسَافِرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَرَى خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ‏

Narrated By Anas bin Malik : That he saw a silver ring on the hand of Allah's Apostle for one day only. Then the people had silver rings made for themselves and wore it. On that, Allah's Apostle threw away their rings as well.

ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا کہا ہم سے لیث بن سعد نے انہوں نے یونس سے انہوں نے ابن شہاب سے کہا مجھ سے انس بن مالک نے بیان کی انہوں نے ایک ہی دن رسول اللہﷺ کے ہاتھ میں چاندی کی انگوٹھی دیکھی لوگوں نے کیا کیا رسول اللہﷺ کو ( انگوٹھی پہنے دیکھ کر ) سب نے چاندی کی انگوٹھیاں بنوا کر پہنیں رسول اللہﷺ نے اپنی انگوٹھی اتار کر پھینک دی اس وقت لوگوں نے بھی اپنی اپنی انگوٹھیاں اتار کر پھینک دیں ۔ یونس کے ساتھ اس حدیث کو ابراہیم بن سعد نے اور زیاد بن سعد نے ( اس کو مسلم نے وصل کیا ) اور شعیب نے بھی ( اس کو اسمٰعیلی نے وصل کیا ) زہری سے روایت کیا اور عبد الرحمٰن بن خالد بن مسافر نے زہری سے یوں روایت کیا ہے میں سمجھتا ہوں چاندی کی انگوٹھی ( اس کو اسمٰعیلی نے وصل کیا ) ۔

Chapter No: 48

باب فَصِّ الْخَاتَمِ

The stone of the ring.

باب : انگوٹھی کا نگینہ

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ، قَالَ سُئِلَ أَنَسٌ هَلِ اتَّخَذَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم خَاتَمًا قَالَ أَخَّرَ لَيْلَةً صَلاَةَ الْعِشَاءِ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ خَاتَمِهِ‏.‏ قَالَ ‏"‏ إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَنَامُوا، وَإِنَّكُمْ لَمْ تَزَالُوا فِي صَلاَةٍ مَا انْتَظَرْتُمُوهَا ‏"‏‏.

Narrated By Humaid : Anas was asked, "Did the Prophet wear a ring?" Anas said, "Once he delayed the: 'Isha prayer till midnight. Then he came, facing us... as if l am now Looking at the glitter of his ring... and said, "The people have offered their prayers and slept but you have been in prayer as you have been waiting for it."

ہم سے عبدان نے بیان کیا کہا ہم کو یزید بن زریغ نے خبر دی کہا ہم کو حمید طویل نے انہوں نے کہا انس سے پوچھا گیا نبیﷺ نے انگوٹھی پہنی تھی انہوں نے کہا ایسا ہوا ایک بار آپؐ نے آدھی رات تک عشاء کی نماز میں دیر کی پھر آپ ہم لوگوں پر برآمد ہوئے آپؐ کی انگوٹھی کی چمک گویا میں اس وقت دیکھ رہا ہوں آپ نے فرمایا ( دنیا کے ) اور لوگ نماز پڑھ کر سو رہے اور تم چونکہ نماز کے انتظار میں تھے تو گویا اب تک نماز ہی نماز پڑھتے رہے ۔


حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ سَمِعْتُ حُمَيْدًا، يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ خَاتَمُهُ مِنْ فِضَّةٍ وَكَانَ فَصُّهُ مِنْهُ‏.‏ وَقَالَ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ سَمِعَ أَنَسًا عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏

Narrated By Anas : The ring of the Prophet was of silver, and its stone was of silver too.

ہم سے اسحاق بن راہویہ نے بیان کیا کہا ہم کو معتمر بن سلیمان نے خبر دی کہا میں نے حمید سے سنا وہ انسؓ سے نقل کرتے ہیں کہ نبیﷺکی انگوٹھی چاندی کی تھی اس میں نگینہ بھی چاندی کا تھا اور یحییٰ بن ایوب نے اس حدیث کو یوں روایت کیا ( اس کو حمید نے مسند میں وصل کیا ) مجھ سے حمید نے بیان کیا انہوں نے انسؓ سے انہوں نے نبی ﷺ سے ۔

Chapter No: 49

باب خَاتَمِ الْحَدِيدِ

An iron ring.

باب : لوہے کی انگوٹھی پہننا کیسا ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلاً، يَقُولُ جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ جِئْتُ أَهَبُ نَفْسِي‏.‏ فَقَامَتْ طَوِيلاً فَنَظَرَ وَصَوَّبَ، فَلَمَّا طَالَ مُقَامُهَا فَقَالَ رَجُلٌ زَوِّجْنِيهَا، إِنْ لَمْ تَكُنْ لَكَ بِهَا حَاجَةٌ‏.‏ قَالَ ‏"‏ عِنْدَكَ شَىْءٌ تُصْدِقُهَا ‏"‏‏.‏ قَالَ لاَ‏.‏ قَالَ ‏"‏ انْظُرْ ‏"‏‏.‏ فَذَهَبَ ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ وَاللَّهِ إِنْ وَجَدْتُ شَيْئًا‏.‏ قَالَ ‏"‏ اذْهَبْ فَالْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ ‏"‏‏.‏ فَذَهَبَ ثُمَّ رَجَعَ قَالَ لاَ وَاللَّهِ وَلاَ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ‏.‏ وَعَلَيْهِ إِزَارٌ مَا عَلَيْهِ رِدَاءٌ‏.‏ فَقَالَ أُصْدِقُهَا إِزَارِي فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إِزَارُكَ إِنْ لَبِسَتْهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيْكَ مِنْهُ شَىْءٌ، وَإِنْ لَبِسْتَهُ لَمَ يَكُنْ عَلَيْهَا مِنْهُ شَىْءٌ ‏"‏‏.‏ فَتَنَحَّى الرَّجُلُ فَجَلَسَ فَرَآهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مُوَلِّيًا فَأَمَرَ بِهِ فَدُعِيَ فَقَالَ ‏"‏ مَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ ‏"‏‏.‏ قَالَ سُورَةُ كَذَا وَكَذَا لِسُوَرٍ عَدَّدَهَا‏.‏ قَالَ ‏"‏ قَدْ مَلَّكْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ ‏"

Narrated By Sahl : A woman came to the Prophet and said, "I have come to present myself to you (for marriage)." She kept standing for a long period during which period the Prophet looked at her carefully. When she stayed for a Long period, a man said to the Prophet "If you are not in need of her, then marry her to me." The Prophet said, "Have you got anything to give her (as Mahr)?" The man said, "No." The Prophet said, "Go (to your house) and search for something." The man went and came back to say, "By Allah, I could not find anything." The Prophet said, "Go again and search for something, even if it be an iron ring." He went again and came back saying, "No, by Allah, I could not get even an iron ring." The man had only an Izar and had no Rida' (upper garment). He said, "I will give her my Izar as Mahr." On that the Prophet said, "Your Izar? If she wears it, nothing of it will remain on you, and if you wear it nothing of it will be on her" The man went aside and sat down When the Prophet saw him leaving (after a while), he called back and asked. "How much Qur'an do you know (by heart)? He said, 'I know such and such Suras," naming some Suras. The Prophet said, "I marry her to you for the amount of Qur'an you know (by heart)."

ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا کہا ہم سے عبد العزیز بن ابی حازم نے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے سہل بن عبد اللہ انصاری سے سنا وہ کہتے تھے ایک عورت ( خولہ بنت حکیم یا ام شریک ) نبیﷺ کے پاس آئی کہنے لگی یا رسول اللہؐ میں نے اپنی جان آپؐ کو بخش دی پھر بڑی دیر تک کھڑی رہی آپﷺ نے اس کو دیکھ کر سر جھکا لیا جب بڑی دیر کھڑی رہی تو ایک دوسرے شخص نام نا معلوم نے عرض کیا یا رسول اللہ اگر آپ اس عورت نہیں چاہتے تو مجھ سے اس کا نکاح کر دیجیے آپؐ نے فرمایا تیرے پاس مہر میں دینے کو کچھ ہے وہ بولا کچھ نہیں آپؐ نے فرمایا جا دیکھ ۔ وہ گیا پھر لوٹ کر آیا کہنے لگ خدا کی قسم مجھ کو تو کچھ بھی نہیں ملاآپ نے فرمایا (بھلے آدمی ) جا کچھ تو بھی لے کر آ لوہے کی انگوٹھی ہی سہی وہ گیا پھر لوٹ کر آیا کہنے لگا خدا کی قسم مجھ کو تو کچھ بھی نہیں ملا لوہے کی انگوٹھی بھی نہ مل سکی وہ آدمی صرف تہ بند باندھے تھا چادر تک اس کے پاس نہیں تھی کیا کہنے لگا میں یہ تہ بند اس کے مہر میں دیتا ہوں آپؐ نے فرمایا ( واہ کیا خوب ) اگر وہ عورت باندھے تو پھر تو کیا ننگا پھرے گا اور اگر تو یہ تہ بند باندھے تو پھر عورت کے پاس کیا رہے گا یہ سن کر وہ مرد ( مایوس ہو کر ) ایک گوشہ میں جا کر بیٹھ رہا جب نبیﷺ نے دیکھا کہ اب ( بیچارہ ) مایوس ہو کر پیٹھ پھیرے جا رہا ہے تو اس کو بلوایا پوچھا قرآن تجھ کو کیا کیا یاد ہے اس نے کہا ۔ فلانی فلانی سورتیں یاد ہیں کئی سورتیں گنیں آپؐ نے فرمایا جا میں نے یہ عورت ان سورتوں کے بدل تیرے نکاح میں دی ۔

Chapter No: 50

باب نَقْشِ الْخَاتَمِ

To engrave a ring.

باب : انگوٹھی کے نقش کا بیان۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَرَادَ أَنْ يَكْتُبَ إِلَى رَهْطٍ أَوْ أُنَاسٍ مِنَ الأَعَاجِمِ، فَقِيلَ لَهُ إِنَّهُمْ لاَ يَقْبَلُونَ كِتَابًا إِلاَّ عَلَيْهِ خَاتَمٌ، فَاتَّخَذَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ نَقْشُهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ فَكَأَنِّي بِوَبِيصِ أَوْ بِبَصِيصِ الْخَاتَمِ فِي إِصْبَعِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَوْ فِي كَفِّهِ‏.‏

Narrated By Anas bin Malik : Allah's Apostle wanted to write a letter to a group of people or some non-Arabs. It was said to him, "They do not accept any letter unless it is stamped." So the Prophet had a silver ring made for himself, and on it was engraved: 'Muhammad, the Apostle of Allah'... as if I am now looking at the glitter of the ring on the finger (or in the palm) of the Prophet.

ہم سے عبد الا علی بن حماد نے بیان کیا کہا ہم سے یزید بن زریع نے کہا ہم سے سعید بن ابی عروبہ نے انہوں نے قتادہ سے انہوں نے انسؓ سے انہوں نے کہا نبیﷺ نے عجم کے چند لوگوں کو پروانے لکھنا چاہے لوگوں نے کہا عجم کے لوگ کسی خط کا اعتبار نہیں کرتے جب تک اس پر مہر نہ ہو اس وقت آپ نے ضرورت سے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اس پر کندہ کرایا محمد رسول اللہ میں گویا ( اس وقت ) نبیﷺ کی انگلی میں اس کی چمک دیکھ رہا ہوں یا آپؐ کی ہتھیلی میں ۔


حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ، وَكَانَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ كَانَ بَعْدُ فِي يَدِ أَبِي بَكْرٍ، ثُمَّ كَانَ بَعْدُ فِي يَدِ عُمَرَ، ثُمَّ كَانَ بَعْدُ فِي يَدِ عُثْمَانَ، حَتَّى وَقَعَ بَعْدُ فِي بِئْرِ أَرِيسَ، نَقْشُهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ‏

Narrated By Ibn 'Umar : Allah's Apostle had a silver ring made for himself and it was worn by him on his hand. Afterwards it was worn by Abu Bakr, and then by 'Umar, and then by 'Uthman till it fell in the Aris well. (On that ring) was engraved: 'Muhammad, the Apostle of Allah."

مجھ سے محمد بن سلام بیکندی نے بیان کیا کہا ہم کو عبد اللہ بن نمیر نے خبر دی انہوں نے عبید اللہ عمری سے انہوں نے نافع سے انہوں نے ابن عمرؓ سے انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی وہ ( وفات تک ) آپ کے ہاتھ میں رہی پھر ابو بکر صدیقؓ کے ہاتھ میں پھر عمرؓ کے ہاتھ میں پھر عثمانؓ کے ہاتھ میں ان کے ہاتھ سے اریس کے کنویں میں گر پڑی اس پر کندہ تھا محمد رسول اللہ ۔

‹ First34567Last ›