Sayings of the Messenger احادیثِ رسول اللہ

 
Donation Request

Sahih Al-Bukhari

Book: Dress (77)    كتاب اللباس

‹ First56789Last ›

Chapter No: 61

باب الْمُتَشَبِّهُونَ بِالنِّسَاءِ وَالْمُتَشَبِّهَاتُ بِالرِّجَالِ

About those men who are in the similitude (assume the manners) of women, and those women who are in the similitude (assume the manners) of men

باب : جو مرد عورتوں کی مشابہت کریں اور جو عورتیں مردوں کی مشابہت کریں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَالْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ‏.‏ تَابَعَهُ عَمْرٌو أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ‏.‏

Narrated By Ibn 'Abbas : Allah's Apostle cursed those men who are in the similitude (assume the manners) of women and those women who are in the similitude (assume the manners) of men.

ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا کہا ہم سے محمد بن جعفر نے کہا ہم سے شعبہ نے انہوں نے قتادہ سے انہوں نے عکرمہ سے انہوں نے ابن عباس سے انہوں نے کہارسول اللہﷺ ان مِردوں پر لعنت کی ہے جو عورتوں سے مشابہت کریں(زنانے بنیں) اسی طرح ان عورتوں پر جو مردوں سے مشابہت کریں محمد بن جعفر کے ساتھ اس حدیث کو عمر بن مرزوق نے بھی روایت کیا ہے ( اس کو ابو نعیم نے مستخرج میں وصل کیا )

Chapter No: 62

باب إِخْرَاجِ الْمُتَشَبِّهِينَ بِالنِّسَاءِ مِنَ الْبُيُوتِ

The dismissal of such men as are in the similitude (assume the manners) of women, from the houses.

باب : زنانوں اور ہیجڑوں کو جو عورتوں سے مشابہت کرتے ہیں گھر سے نکال دینا۔

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ لَعَنَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْمُخَنَّثِينَ مِنَ الرِّجَالِ، وَالْمُتَرَجِّلاَتِ مِنَ النِّسَاءِ وَقَالَ ‏"‏ أَخْرِجُوهُمْ مِنْ بُيُوتِكُمْ ‏"‏‏.‏ قَالَ فَأَخْرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فُلاَنًا، وَأَخْرَجَ عُمَرُ فُلاَنة.

Narrated By Ibn 'Abbas : The Prophet cursed effeminate men (those men who are in the similitude (assume the manners of women) and those women who assume the manners of men, and he said, "Turn them out of your houses." The Prophet turned out such-and-such man, and 'Umar turned out such-and-such woman.

ہم سے معاذ بن فضالہ نے بیان کیا کہا ہم سے ہشام دستوائی نے انہوں نے یحییٰ بن کثیر سے انہوں نے عکرمہ سے انہوں نے ابن عباسؓ سے انہوں نے کہا نبیﷺ نے مخنث مردوں پر لعنت کی ہے اسی طرح ان عورتوں پر جو مرد بنیں اور آپ نے فرمایا ان محنثوں کو گھروں کے باہر کرو ابن عباسؓ نے کہا نبیﷺ نے فلانے شخص کو نکلوا دیا اور حضرت عمرؓ نے فلانے کو نکالا ( مانع یا بدم ہیجڑے کو)۔


حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، أَنَّ عُرْوَةَ، أَخْبَرَهُ أَنَّ زَيْنَبَ ابْنَةَ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ عِنْدَهَا وَفِي الْبَيْتِ مُخَنَّثٌ، فَقَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ أَخِي أُمِّ سَلَمَةَ يَا عَبْدَ اللَّهِ إِنْ فُتِحَ لَكُمْ غَدًا الطَّائِفُ، فَإِنِّي أَدُلُّكَ عَلَى بِنْتِ غَيْلاَنَ، فَإِنَّهَا تُقْبِلُ بِأَرْبَعٍ وَتُدْبِرُ بِثَمَانٍ‏.‏ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لاَ يَدْخُلَنَّ هَؤُلاَءِ عَلَيْكُنَّ ‏"‏‏.‏ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ تُقْبِلُ بِأَرْبَعٍ وَتُدْبِرُ بِثَمَانٍ يَعْنِي أَرْبَعَ عُكَنِ بَطْنِهَا، فَهْىَ تُقْبِلُ بِهِنَّ، وَقَوْلُهُ وَتُدْبِرُ بِثَمَانٍ‏.‏ يَعْنِي أَطْرَافَ هَذِهِ الْعُكَنِ الأَرْبَعِ، لأَنَّهَا مُحِيطَةٌ بِالْجَنْبَيْنِ حَتَّى لَحِقَتْ وَإِنَّمَا قَالَ بِثَمَانٍ‏.‏ وَلَمْ يَقُلْ بِثَمَانِيَةٍ‏.‏ وَوَاحِدُ الأَطْرَافِ وَهْوَ ذَكَرٌ، لأَنَّهُ لَمْ يَقُلْ ثَمَانِيَةَ أَطْرَافٍ‏

Narrated By Um Salama : That once the Prophet was in her house, and an effeminate man was there too. The effeminate man said to 'Abdullah, (Um Salama's brother) "0 'Abdullah! If Ta'if should be conquered tomorrow, I recommend you the daughter of Ghailan, for she is so fat that she has four curves in the front (of her belly) and eight at the back." So the Prophet said (to his wives) "These effeminate (men) should not enter upon you (your houses).

ہم سے مالک بن اسمٰعیل نے بیان کیا کہا ہم سے زہیر بن معاویہ نے کہا ہم کو ہشام بن عروہ نے ان کو عروہ نے خبر دی ان کو زینب بنت ابی سلمہ نے ان کو ام المومنین امِ سلمہ نے کہ نبیﷺ ان کے پاس بیٹھے تھے اس وقت ایک ہیجڑا ہیبت نامی بھی گھر میں تھا وہ عبد اللہ امِ سلمہ کے بھائی سے کیا کہنے لگا عبد اللہ اگر کل اللہ نے طائف فتح کرایا تو میں غیلان کی بیٹی ( باویہ) تجھ کو دکھلاوں گا ( کیا موٹی گیدی عورت ہے ) سامنے آتی ہے تو پیٹ پر چار بٹیں پیٹھ موڑ کر جاتی ہے تو آٹھ بٹیں نظر آ تی ہیں ۔ چار اس طرف چار اس طرف یہ سن کر نبیﷺ نے فرمایا ( آج سے ) یہ تم عورتوں کے پاس نہ آنے پائے ۔ امام بخاری نے کہا تقبل باربع و تدبر بثمان کا مطلب یہ ہے کہ اس کے پیٹ پر(مٹاپے کی وجہ سے ) چار بٹیں ہیں سامنے آتی ہے تو چاروں بٹیں نظر آتی ہیں اور جب پیٹھ موڑ کر جاتی ہے تو وہی چار بٹیں آ ٹھ ہو جاتی ہیں یعنی ان کے کنارے دونو ں طرف سے نظر آتے ہیں جو پہلو سے جاکر مل گئے ہیں اور حدیث میں بثمان کا لفظ ہے حا لانکہ ازروئے قاعدہ نحو کے بثمانیہ ہونا تھا کیونکہ مراد آٹھ اطراف ہیں یعنی کنارے ۔ اور اطراف طرف کی جمع ہے اور طرف کا لفظ مذکر ہے مگر چونکہ اطراف کا لفظ مذکور نہ تھا اس لیے بثمان بھی کہنا درست ہوا ۔

Chapter No: 63

باب قَصِّ الشَّارِبِ

To cut short the moustaches.

باب : مونچھوں کا کترنا

وَكَانَ ‏{‏ابْنُ‏}‏ عُمَرَ يُحْفِي شَارِبَهُ حَتَّى يُنْظَرَ إِلَى بَيَاضِ الْجِلْدِ، وَيَأْخُذُ هَذَيْنِ، يَعْنِي بَيْنَ الشَّارِبِ وَاللِّحْيَةِ‏.‏

Ibn Umar used to cut his moustache so short that the whiteness of his skin (above the upper lip) was visible, and the used to cut (the hair) between his moustaches of his beard.

اور حضرت ابن عمرؓ(یا عمرؓ) اتنی مونچھ کترتے تھے کی کھال کی سپیدی دکھلائی دیتی اور مونچھ اور داڑھی کے بیچ میں (ٹھڈی پر جو بال ہوتے ہیں یعنی عنفقہ)اس کے بھی بال کتر ڈالتے)

حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ أَصْحَابُنَا عَنِ الْمَكِّيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ مِنَ الْفِطْرَةِ قَصُّ الشَّارِبِ ‏"‏‏.

Narrated By Ibn Umar : The Prophet said, "To get the moustaches cut 'short is characteristic of the Fitra."

ہم سے مکی بن ابراہیم نے بیان کیا انہوں نے حنظلہ بن ابی ہانی سے انہو ں نے نافع سے ا مام بخاری نے کہا اس حدیث کو ہمارے اصحاب نے مکی سے روایت کیا انہوں نے ابن عمرؓ سے انہوں نے نبیﷺ سے آپ نے فرمایا مونچھ کے بال کترانا پیدائشی سنت ہے ۔


حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنَا عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رِوَايَةً ‏"‏ الْفِطْرَةُ خَمْسٌ ـ أَوْ خَمْسٌ مِنَ الْفِطْرَةِ ـ الْخِتَانُ، وَالاِسْتِحْدَادُ، وَنَتْفُ الإِبْطِ، وَتَقْلِيمُ الأَظْفَارِ، وَقَصُّ الشَّارِبِ ‏"‏‏.‏

Narrated By Abu Huraira : Allah's Apostle said, "Five practices are characteristics of the Fitra: circumcision, shaving the pubic region, clipping the nails and cutting the moustaches short."

ہم سے علی بن مدینی نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے کہ زہری نے ہم سے سعید بن مسیب سے نقل کیا انہوں نے ابو ہریرہؓ سے انہوں نے (آپﷺ سے ) روایت کی آپؐ نے فرمایا پیدائشی سنتیں پانچ ہیں ۔ ختنہ ، زیر ناف کے بال لینا ، بغل کے بال اکھیڑنا ، اگر اکھیڑنے میں تکلیف ہوتی ہو تو منڈانا ، ناخون کترانا ، مونچھ کترانا ۔

Chapter No: 64

باب تَقْلِيمِ الأَظْفَارِ

The clipping of nails.

باب : ناخون کترانے کا بیان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي رَجَاءٍ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ سَمِعْتُ حَنْظَلَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ مِنَ الْفِطْرَةِ حَلْقُ الْعَانَةِ، وَتَقْلِيمُ الأَظْفَارِ، وَقَصُّ الشَّارِبِ ‏"‏‏.

Narrated By Ibn 'Umar : Allah's Apostle said, "To shave the pubic hair. to clip the nails and to cut the moustaches short, are characteristics of the Fitra."

ہم سے احمد بن بن ابی رجاء نے بیان کیا کہا ہم سے اسحاق بن سلیمان نے کہا میں نے حنظلہ سے انہوں نے نافع سے انہوں نے ابن عمرؓ سے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ زیر ناف کے بال منڈانا ، ناخن کترانا ، مونچھ کترانا پیدائشی سنتیں ہیں ۔


حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏"‏ الْفِطْرَةُ خَمْسٌ الْخِتَانُ، وَالاِسْتِحْدَادُ، وَقَصُّ الشَّارِبِ، وَتَقْلِيمُ الأَظْفَارِ، وَنَتْفُ الآبَاطِ ‏"‏‏.‏

Narrated By Abu Huraira : I heard the Prophet saying. "Five practices are characteristics of the Fitra: circumcision, shaving the pubic hair, cutting the moustaches short, clipping the nails, and depilating the hair of the armpits."

ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے کہا ہم سے ابن شہاب نے انہوں نے سعید بن مسیب سے انہوں نے ابو ہرہرہؓ سے کہا میں نے نبیﷺ سے سنا آپ فرماتے تھے ۔ پانچ باتیں پیدائشی سنتیں ہیں ختنہ کرنا زیر ناف کے بال لینا مونچھ کترنا ، ناخن کترنا بغل کے بال نوچنا ۔


حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ خَالِفُوا الْمُشْرِكِينَ، وَفِّرُوا اللِّحَى، وَأَحْفُوا الشَّوَارِبَ ‏"‏‏.‏ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا حَجَّ أَوِ اعْتَمَرَ قَبَضَ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَمَا فَضَلَ أَخَذَهُ‏.‏

Narrated By Nafi' : Ibn Umar said, The Prophet said, 'Do the opposite of what the pagans do. Keep the beards and cut the moustaches short.' Whenever Ibn 'Umar performed the Hajj or 'Umra, he used to hold his beard with his hand and cut whatever moustaches. Ibn Umar used to cut his moustache so short that the whiteness of his skin (above the upper lip) was visible, and he used to cut (the hair) between his moustaches and his beard.

ہم سے محمد بن منہال نے بیان کیا کہا ہم سے یزید بن زریع نے کہا ہم سے عمر بن محمدبن زہد نے انہوں نے نافع سے انہوں نے ابن عمرؓ سے انہوں نے نبیﷺ سے آپؐ نے فرمایا مشرکوں کے خلاف کرو داڑھیاں چھوڑ دو اور مونچھیں خوب کتر ڈالو اور عبد اللہ بن عمرؓ جب حج یا عمرہ کرتے تو اپنی داڑھی کو مٹھی سے تھامتے جتنی زیادہ ہوتی اس کو کتروا دیتے ۔

Chapter No: 65

باب إِعْفَاءِ اللِّحَى

To leave the beard.

باب : داڑھی کا چھوڑ دینا(بالکل قینچی نہ لگانا)

{عَفَوا}: كَثُرُوا و كَثُرَتْ أَمْوَالَهُمْ.

حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ انْهَكُوا الشَّوَارِبَ، وَأَعْفُوا اللِّحَى ‏"‏‏

Narrated By Ibn 'Umar : Allah's Apostle said, "Cut the moustaches short and leave the beard (as it is)."

ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا کہا ہم کو عبدہ بن سلیمان نے خبر دی کہا ہم کو عبید اللہ بن عمرؓ نے ، انہوں نے نافع سے انہوں نے ابن عمرؓ سے انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے فرمایا مونچھوں کو خوب کتر و اور داڑھیوں کو چھوڑ دو ۔

Chapter No: 66

باب مَا يُذْكَرُ فِي الشَّيْبِ

What is said about grey hair.

باب : بڑھاپے کا بیان

حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ سَأَلْتُ أَنَسًا أَخَضَبَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لَمْ يَبْلُغِ الشَّيْبَ إِلاَّ قَلِيلاً‏

Narrated By Muhammad bin Sirin : I asked Anas, "Did the Prophet dye his hair?" Anas replied, "The Prophet did not have except a few grey hairs."

ہم سے معلی بن اسد نے بیان کیا کہا ہم سے وہیب نے انہوں نے ایوب سختیانی سے انہوں نے محمد بن سیرین سے انہوں نے کہا میں نے انسؓ سے پوچھا کیا نبیﷺ خضاب کیا کرتے تھے اںہوں نے کہا آپ کے بال کہاں سفید ہوئے تھے کچھ کچھ سفیدی تھی ۔


حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، قَالَ سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ خِضَابِ النَّبِيِّ، صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنَّهُ لَمْ يَبْلُغْ مَا يَخْضِبُ، لَوْ شِئْتُ أَنْ أَعُدَّ شَمَطَاتِهِ فِي لِحْيَتِهِ‏.‏

Narrated By Thabit : Anas was asked whether the Prophet used a a hair dye or not. Anas replied, "The Prophet had not enough grey hair to dye. I could even count the white grey hairs oil his beard ill would."

ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا کہا ہم سے حماد بن زید نے ثابت سے انہوں نے کہا انسؓ سے پوچھا گیا نبیﷺ خضاب کرتے تھے یا نہیں ؟ انہوں نے کہا آپ کو اتنی سفیدی کہاں تھی کہ خضاب کرتے اگر میں چاہتا تو آپ کی داڑھی کے سفید بال گن لیتا ۔


حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، قَالَ أَرْسَلَنِي أَهْلِي إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ بِقَدَحٍ مِنْ مَاءٍ ـ وَقَبَضَ إِسْرَائِيلُ ثَلاَثَ أَصَابِعَ ـ مِنْ فِضَّةٍ فِيهِ شَعَرٌ مِنْ شَعَرِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَكَانَ إِذَا أَصَابَ الإِنْسَانَ عَيْنٌ أَوْ شَىْءٌ بَعَثَ إِلَيْهَا مِخْضَبَهُ، فَاطَّلَعْتُ فِي الْجُلْجُلِ فَرَأَيْتُ شَعَرَاتٍ حُمْرًا‏.‏

Narrated By IsraiI : Uthman bin 'Abdullah bin Mauhab said, "My people sent me with a bowl of water to Um Salama." Isra'il approximated three fingers ('indicating the small size of the container in which there was some hair of the Prophet. 'Uthman added, "If any person suffered from evil eye or some other disease, he would send a vessel (containing water) to Um Salama. I looked into the container (that held the hair of the Prophet) and saw a few red hairs in it."

ہم سے ملک بن اسمٰعیل نے بیان کیا کہا ہم سے اسرائیل نے انہوں نے عثمان بن عبد اللہ بن موہب سے کہا مجھ کو میرے گھر والوں نے ام المو منین امِ سلمہؓ کے پاس ایک پیالی میں پانی دے کر بھیجا ۔ اسرائیل راوی نے تین انگلیاں بند کر لیں یہ پیالی چاندی کی تھی اس میں نبیﷺ کے کچھ بال ڈال دیئے گئے عثمان نے کہا جب کسی شخص کو نظر لگ جاتی یا اور کوئی بیماری ہوتی تو وہ اپنا کنگھا پانی کا بی بی امِ سلمہ کے پاس بھیجتا عثمان نے کہا میں نے جھیلے کو جھانک کر دیکھا تو سرخ سرخ بال دکھائی دیئے ۔


حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا سَلاَّمٌ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، قَالَ دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَأَخْرَجَتْ إِلَيْنَا شَعَرًا مِنْ شَعَرِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَخْضُوبًا‏.‏

Narrated By Uthman bin 'Abdullah bin Mauhab : I went to Um Salama and she brought out for us some of the dyed hair of the Prophet.

ہم سے موسیٰ بن اسمٰعیل نے بیان کیا کہا ہم سے سلام بن مطیع نے انہوں نے عثمان بن عبد اللہ بن موہب سے انہوں نے کہا میں ام المو منین امِ سلمہ کے پاس گیا انہوں نے نبیﷺ کے کچھ بال نکالے ( مجھ کو بتلائے) یہ بال خضاب کیے ہوئے تھے


وَقَالَ أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا نُصَيْرُ بْنُ أَبِي الأَشْعَثِ، عَنِ ابْنِ مَوْهَبٍ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ، أَرَتْهُ شَعَرَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَحْمَرَ‏

Ibn Mauhab also said that Um Salama had shown him the red hair of the Prophet.

امام بخاری نے کہا ہم سے ابو نعیم نے کہا ہم سے نصیر بن ابی اشعث نے بیان کیا انہوں نے عثمان بن عبد اللہ بن موہب سے کہ بی بی امِ سلمہؓ نے ان کو نبیﷺ کے بال دکھلائے وہ سرخ تھے ۔

Chapter No: 67

باب الْخِضَابِ

The hair dye.

باب : خضاب کا بیان

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إِنَّ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى لاَ يَصْبُغُونَ فَخَالِفُوهُمْ ‏"‏‏

Narrated By Abu Huraira : The Prophet said, "Jews and Christians do not dye their hair so you should do the opposite of what they do.

ہم سے عبد اللہ بن زبیر حمیدی نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے کہا ہم سے زہری نے انہوں نے ابو سلمہؓ اور سلیمان بن یسار سے انہوں نے ابو ہریرہؓ سے نبیﷺ نے فرمایا یہوداور نصاریٰ خضاب نہیں کرتے تم ان کا خلاف کرو ۔

Chapter No: 68

باب الْجَعْدِ

The curly hair.

باب : گھونگر بالوں کا بیان

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ، وَلاَ بِالْقَصِيرِ، وَلَيْسَ بِالأَبْيَضِ الأَمْهَقِ، وَلَيْسَ بِالآدَمِ، وَلَيْسَ بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ، وَلاَ بِالسَّبْطِ، بَعَثَهُ اللَّهُ عَلَى رَأْسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً، فَأَقَامَ بِمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ، وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ، وَتَوَفَّاهُ اللَّهُ عَلَى رَأْسِ سِتِّينَ سَنَةً، وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعَرَةً بَيْضَاءَ‏.‏

Narrated By Anas bin Malik : The Prophet was neither conspicuously tall, nor short; neither, very white, nor tawny. His hair was neither much curled, nor very straight. Allah sent him (as an Apostle) at the age of forty (and after that) he stayed for ten years in Mecca, and for ten more years in Medina. Allah took him unto Him at the age of sixty, and he scarcely had ten white hairs on his head and in his beard.

ہم سے اسمٰعیل بن ابی اویس نے بیان کیا کہا مجھ سے امام مالک نے انہوں نے ربیعہ بن ابی عبد الرحمٰن سے انہوں نے انس بن مالک سے وہ کہتے تھے رسول اللہﷺ بہت لمبے نہ تھے نہ بونے ( ٹھگنے ) اور آپ کا رنگ نہ چونے کی طرح سفید تھا نہ گند م گوں ( بلکہ سفیدی میں سرخی ملی ہوئی تھی ) آپ کے بال نہ تو حبشیوں کی طرح سخت گھونگر تھے نہ بالکل سیدھے تھے چالیس برس ختم ہونے پر اللہ تعالی نے آپ کو پیغمبر کیا اس کے بعد دس برس مکہ میں اور دس برس مدینہ میں رہے ( صحیح یہ ہے کہ تیرہ برس مدینہ میں رہے ) ساٹھویں برس کے ختم پر اللہ تعالٰی نے آپ کو ( دنیا سے) اٹھا لیا اس وقت آپ کے سر اور داڑھی میں پورے بیس بال بھی سفید نہ تھے ۔


حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، سَمِعْتُ الْبَرَاءَ، يَقُولُ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ مِنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏.‏ قَالَ بَعْضُ أَصْحَابِي عَنْ مَالِكٍ إِنَّ جُمَّتَهُ لَتَضْرِبُ قَرِيبًا مِنْ مَنْكِبَيْهِ‏.‏ قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُهُ غَيْرَ مَرَّةٍ، مَا حَدَّثَ بِهِ قَطُّ إِلاَّ ضَحِكَ‏.‏ تَابَعَهُ شُعْبَةُ شَعَرُهُ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ‏

Narrated By Al-Bara' : I did not see anybody in a red cloak looking more handsome than the Prophet Narrated Malik: The hair of the Prophet used to hang near his shoulders. Narrated Shu'ba: The hair of the Prophet used to hang down to the earlobes.

ہم سے مالک بن اسمٰعیل نے بیان کیا کہا ہم سے اسرائیل نے انہوں نے ابو اسحاق سے کہا میں نے براء بن عازب سے سنا وہ کہتے تھے میں نے سرخ جوڑا پہنے کسی کو اتنا خوبصورت نہیں دیکھا جتنا نبیﷺ کو ۔ امام بخاری کہتے ہیں میرے بعض اصحاب نے مالک بن اسمٰعیل سے یوں نقل کیا کہ آپ کے بال مونڈھوں کے قریب تک تھے ابو اسحاق کہتے ہیں میں نے براء سے اس حدیث کو کئی بار سنا جب وہ اس کو بیان کرتے تو ہنستے ابو اسحاق کے ساتھ اس حدیث کو شعبہ نے بھی روایت کیا اس میں یوں ہے آپ کے بال کانوں کی لو تک تھے ۔


حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ أُرَانِي اللَّيْلَةَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ، فَرَأَيْتُ رَجُلاً آدَمَ كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنْ أُدْمِ الرِّجَالِ، لَهُ لِمَّةٌ كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ اللِّمَمِ، قَدْ رَجَّلَهَا، فَهْىَ تَقْطُرُ مَاءً مُتَّكِئًا عَلَى رَجُلَيْنِ، أَوْ عَلَى عَوَاتِقِ رَجُلَيْنِ، يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَسَأَلْتُ مَنْ هَذَا فَقِيلَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ‏.‏ وَإِذَا أَنَا بِرَجُلٍ جَعْدٍ، قَطَطٍ، أَعْوَرِ الْعَيْنِ الْيُمْنَى كَأَنَّهَا عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ، فَسَأَلْتُ مَنْ هَذَا فَقِيلَ الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ ‏"‏‏

Narrated By Abdullah bin Umar : Allah's Apostle said, "Today I saw myself in a dream near the Ka'ba. I saw a whitish brown man, the handsomest of all brown men you might ever see. He had the most beautiful Limma (hair hanging down to the earlobes) you might ever see. He had combed it and it was dripping water; and he was performing the Tawaf around the Kaba leaning on two men or on the shoulders of two men. l asked, "Who is this?" It was said. "Messiah, the son of Mary." Suddenly I saw a curly-haired man, blind in the right eye which looked like a protruding out grape. I asked, "Who is this?" It was said, "He is Masiah Ad-Dajjal."

ہم سے عبد اللہ بن یوسف تینسی نے بیان کیا کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی انہوں نے نافع سے انہوں نے عبد اللہ بن عمرؓ سے انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے فرمایا رات کو میں نے خواب دیکھا جیسے میں کعبے کے پاس گیا ہوں وہاں میں نے ایک شخص دیکھا گندم گوں جیسے اچھے گندمی رنگ کے لوگ ہوتے ہیں اس کے بال ایسے عمدہ بہت عمدہ ان میں کنگھی کی ہوئی پانی ان میں سے ٹپک رہا ہے ( ایسے ترو تازہ بال ہیں ) دو آدمیوں پر یا یوں فرمایا دو آدمیوں کے مونڈھوں پر ٹیکا دیئے ہوئے طواف کر رہا ہے ۔ میں نے پوچھا یہ کون شخص ہے انہوں نے کہا عیسیٰ ہیں مریم کے بیٹے ان کے بعد ایک اور شخص کو دیکھا ( کمبخت ایسے سخت گھو نگر بال والا جیسے حبشی ہوتے ہیں داہنی آنکھ کا کانا ۔ اس میں پھلے جیسے پھولا ہوا انگور میں نے لوگوں سے پوچھا بھائی یہ کون شخص ہے انہوں نے کہا یہ دجال ہے ۔


حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا حَبَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، حَدَّثَنَا أَنَسٌ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَضْرِبُ شَعَرُهُ مَنْكِبَيْهِ‏.‏

Narrated By Anas : The hair of the Prophet used to hang down up to his shoulders.

ہم سے اسحاق بن منصور ( یا ابن راہویہ ) نے بیان کیا کہا ہم کو حبان بن ہلال نے خبر دی کہا ہم سے ہمام بن یحییٰ نے بیان کیا کہا ہم سے انسؓ بن مالک نے نبیﷺ کے بال مونڈھوں تک پہنچتے تھے ۔


حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، كَانَ يَضْرِبُ شَعَرُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَنْكِبَيْهِ‏.‏

Narrated By Anas : The head-hair of the Prophet used to hang down to his shoulders.

ہم سے موسیٰ بن اسمٰعیل نے بیان کیا کہا ہم سے ہمام نے انہوں نے قتادہ سے انہوں نے انسؓ سے انہوں نے کہا نبیﷺ کے بال مونڈھوں تک پہنچتے تھے ۔


حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ عَنْ شَعَرِ، رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ كَانَ شَعَرُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَجِلاً، لَيْسَ بِالسَّبِطِ، وَلاَ الْجَعْدِ، بَيْنَ أُذُنَيْهِ وَعَاتِقِهِ‏.

Narrated By Qatada : I asked Anas bin Malik about the hair of Allah's Apostle. He said, "The hair of Allah's Apostle was neither much straight, nor much curly, and it used to hang down till between his shoulders and his earlobes.

مجھ سے عمر بن ابی فلاس نے بیان کیا کہا ہم سےوہب جریر نے کہا مجھ سے میرے والد جریر بن حازم نے انہوں نے قتادہ سے کہا میں نے انس بن مالکؓ سے پوچھا رسول اللہﷺ کے سر کے بال کیسے تھے انہوں نے کہا آپ کے بال سیدھے ( ذرا خم لیے ہوئے ) تھے نہ بالکل سیدھے نہ سخت گھونگر اور کانوں اور مونڈھوں کے بیچ تک تھے ۔


حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ضَخْمَ الْيَدَيْنِ، لَمْ أَرَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ، وَكَانَ شَعَرُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم رَجِلاً، لاَ جَعْدَ، وَلاَ سَبِطَ‏.‏

Narrated By Anas : The Prophet had big hands, and I have never seen anybody like him after him. The hair of the Prophet was wavy, neither curly nor straight.

ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا کہا ہم سے جریر نے انہوں نے قتا دہ سے انہوں نے انسؓ سے انہوں نے کہا آپﷺ کے ہاتھ پُر گوشت تھے میں نے آپ کے بعد پھر کسی کے ہاتھ ایسے ( خوب صورت ) نہیں دیکھے اور آپ کے بال سیدھے ( ذرا پیچدار ) تھے نہ بالکل گھونگر نہ بالکل ہی سیدھے ( تیر کی طرح )


حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ضَخْمَ الْيَدَيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ حَسَنَ الْوَجْهِ، لَمْ أَرَ بَعْدَهُ وَلاَ قَبْلَهُ مِثْلَهُ، وَكَانَ بَسِطَ الْكَفَّيْنِ‏.‏

Narrated By Anas : The Prophet had big hands and feet, and I have not seen anybody like him, neither before nor after him, and his palms were soft.

ہم سے ابو النعمان نے بیان کیا کہا ہم سے جریر بن حازم نے انہوں نے قتادہ سے انہوں نے انسؓ سے انہوں نے کہا نبیﷺ کے ہاتھ پاؤں پُر گوشت تھے چہرہ نہایت خوبصورت ۔ میں نے تو ویسا خوبصورت نہ آپ سے پہلے کسی کو دیکھا نہ آپ کے بعد ۔ اور آپ کی ہتھیلیاں پھیلی ہوئی کشادہ تھیں ۔


حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،‏.‏ أَوْ عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ضَخْمَ الْقَدَمَيْنِ، حَسَنَ الْوَجْهِ، لَمْ أَرَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ‏.‏

Narrated By Abu Huraira : The Prophet had big feet and a good-looking face and l have not seen anybody like him after him.

مجھ سے عمر بن علی فلاس نے بیان کیا کہا ہم سے معاذ بن ہانی نے کہا ہم سے ہمام بن یحییٰ نے کہا ہم سے قتادہ نے انہوں نے انس بن مالک سے یا ایک شخص سے ( شاید سعید بن مسیب ہوں ) انہوں نے ابو ہریرہؓ سے انہوں نے کہا نبیﷺ کے پاؤں پُر گوشت تھے ، چہرہ نہایت خوبصورت میں نے آپؐ کے بعد پھر اس صورت کا کوئی آدمی نہیں دیکھا


حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،‏.‏ أَوْ عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ضَخْمَ الْقَدَمَيْنِ، حَسَنَ الْوَجْهِ، لَمْ أَرَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ‏.‏

Narrated By Abu Huraira : The Prophet had big feet and a good-looking face and l have not seen anybody like him after him.

مجھ سے عمر بن علی فلاس نے بیان کیا کہا ہم سے معاذ بن ہانی نے کہا ہم سے ہمام بن یحییٰ نے کہا ہم سے قتادہ نے انہوں نے انس بن مالک سے یا ایک شخص سے ( شاید سعید بن مسیب ہوں ) انہوں نے ابو ہریرہؓ سے انہوں نے کہا نبیﷺ کے پاؤں پُر گوشت تھے ، چہرہ نہایت خوبصورت میں نے آپؐ کے بعد پھر اس صورت کا کوئی آدمی نہیں دیکھا


وَقَالَ هِشَامٌ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم شَثْنَ الْقَدَمَيْنِ وَالْكَفَّيْنِ‏.‏

Narrated Anas: The Prophet had big feet and hands.

اور ہشام نے معمر سے انہوں نے قتادہ سے انہوں نے انسؓ سے روایت کیا ( اس کو اسمٰعیلی نے وصل کیا ) کہ نبیﷺ کے پاؤں اور ہتھیلیاں پُر گوشت تھیں ۔


وَقَالَ أَبُو هِلاَلٍ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ،‏ أَوْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ضَخْمَ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ، لَمْ أَرَ بَعْدَهُ شَبَهًا لَهُ‏.‏

Narrated Anas or Jabir bin 'Abdullah The Prophet had big hands and feet and I have not seen anybody like him after him.

اور ابو ہلال ( محمد بن سلیم ) نے کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیا انہوں نے انسؓ یا جابر بن عبد اللہ سے انہوں نے کہا نبیﷺ کی ہتھیلیاں اور پاؤں پُر گوشت تھے ۔ میں نے تو آپ کے بعد پھر کوئی آدمی آپؐ کی صورت کا نہیں دیکھا ۔


وَقَالَ أَبُو هِلاَلٍ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ،‏ أَوْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ضَخْمَ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ، لَمْ أَرَ بَعْدَهُ شَبَهًا لَهُ‏.‏

Narrated Anas or Jabir bin 'Abdullah The Prophet had big hands and feet and I have not seen anybody like him after him.

اور ابو ہلال ( محمد بن سلیم ) نے کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیا انہوں نے انسؓ یا جابر بن عبد اللہ سے انہوں نے کہا نبیﷺ کی ہتھیلیاں اور پاؤں پُر گوشت تھے ۔ میں نے تو آپ کے بعد پھر کوئی آدمی آپؐ کی صورت کا نہیں دیکھا ۔


حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ كُنَّا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ فَذَكَرُوا الدَّجَّالَ فَقَالَ إِنَّهُ مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ‏.‏ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَمْ أَسْمَعْهُ قَالَ ذَاكَ وَلَكِنَّهُ قَالَ ‏"‏ أَمَّا إِبْرَاهِيمُ فَانْظُرُوا إِلَى صَاحِبِكُمْ، وَأَمَّا مُوسَى فَرَجُلٌ آدَمُ جَعْدٌ، عَلَى جَمَلٍ أَحْمَرَ مَخْطُومٍ بِخُلْبَةٍ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ إِذِ انْحَدَرَ فِي الْوَادِي يُلَبِّي ‏"‏‏.‏

Narrated By Mujahid : We were with Ibn 'Abbas and the people mentioned Ad-Dajjal. Someone said, "The word 'Kafir' (unbeliever) is written in between his (Ad-Dajjal's) eyes." Ibn 'Abbas said, "I have not heard the Prophet saying this, but he said, 'As regards Abraham, he looks like your companion (i.e. the Prophet, Muhammad), and as regards Moses, he is a brown curly haired man riding a camel and reigned with a strong jute rope, as if lam now looking at him getting down in the valley and saying, (Labbaik).'"

ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا کہا مجھ سے ابن ابی عدی نے ابن عون سے انہوں نے مجاہد سے انہوں نے کہا ہم ابن عباسؓ کے پاس بیٹھے تھے اتنے میں لوگوں نے دجال کو ذکر کیا ایک شخص کہنے لگا اس کی آنکھوں کے درمیان کافر کا لفظ لکھا ہو گا ابن عباس نے کہا میں نے تو آپﷺ سے یہ نہیں سنا لیکن آپ نے یہ فرمایا اگر تم ابراہیم پیغمبر کو دیکھنا چاہتے ہو تو اپنے پیغمبر کو دیکھو اور موسیٰ پیغمبر تو ایک گندم گوں گھونگر بال والے آدمی ہیں اُونٹ پر سوار اس نالہ میں لبیک کہتے ہوئے اتر رہے ہیں جیسے میں ان کو دیکھ رہا ہوں ان کے اونٹ کی نکیل کی رسی کھجور کی چھال کی ہے ۔

Chapter No: 69

باب التَّلْبِيدِ

At-Talbid (to get the hair stuck together with a sticky substance).

باب : تلبید یعنی بالوں کا(خطمی یا گوند سے) سر پر جما لینا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ مَنْ ضَفَّرَ فَلْيَحْلِقْ، وَلاَ تَشَبَّهُوا بِالتَّلْبِيدِ‏.‏ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُلَبِّدًا‏.‏

Narrated By 'Abdullah bin 'Umar : I heard 'Umar saying, "Whoever braids his hair should shave it (on finishing Ihram). You'd better not do, something like Talbid." Ibn Umar used to say: "I saw Allah's Apostle with his hair stuck together with gum."

ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا کہا ہم کو شعیب نے خبر دی انہوں نے زہری سے انہوں نے کہا مجھ کو سالم بن عبد اللہ نے خبر دی ان کے والد عبد اللہ بن عمرؓ نے کہا میں نے ( اپنے والد ) حضرت عمرؓسے سنا وہ کہتے تھے جو سر کے بالوں کو گوند لے وہ ( حج یاعمرے سے) فارغ ہو کر سر منڈا دے اور جیسے احرام میں بالوں کو جما لیتے ہیں اس طرح ( غیر احرام میں ) نہ جماؤ اور ابن عمرؓ کہتے ہیں میں نے تو رسول اللہﷺ کو بال جمائے دیکھا ۔


حَدَّثَنِي حِبَّانُ بْنُ مُوسَى، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُهِلُّ مُلَبِّدًا يَقُولُ ‏"‏ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ ‏"‏‏.‏ لاَ يَزِيدُ عَلَى هَؤُلاَءِ الْكَلِمَاتِ‏.‏

Narrated By Ibn 'Umar : I heard Allah's Apostle, while he was in the state of Ihram and his hair was stuck together with gum, saying, "Labbaik, Allahumma Labbaik, Labbaik La Shanka laka Labbaik. Inn-al-Hamda Wan-Ni'mata Laka wal-Mulk, La Shanka Lak." He did not add anything to those words.

مجھ سے حبان بن موسیٰ اور احمد بن محمد نے بیان کیا ان دونوں نے کہا ہم کو عبد اللہ بن مبارک نے خبر دی کہا ہم کو یونس نے انہوں نے زہری سے انہوں نے سالم سے انہوں نے ابن عمرؓ سے انہوں نے کہا میں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپؐ بالوں کو جما کر ( احرام کے وقت ) یوں لبیک کہہ رہے تھے ۔ لبیک اللھم لبیک ، لَبَّیک لاَ شَرِیک لَک لبیک ، انَّ اللحَممدَ وَالنِّعمَۃ لَک وَالمُلک لاَ شَرِیک لَک ‏"‏‏.‏ بس اس سے زیادہ نہیں بڑھاتے تھے ۔


حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ حَفْصَةَ ـ رضى الله عنها ـ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوا بِعُمْرَةٍ، وَلَمْ تَحْلِلْ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِكَ قَالَ ‏"‏ إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي، وَقَلَّدْتُ هَدْيِي، فَلاَ أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ ‏"‏‏.

Narrated By Hafsa : (The wife of the Prophet) I said, "O Allah's Apostle! Why have the people finished their Ihram after performing the 'Umra while you have not finished your Ihram after your 'Umra?" He said, "I have done Talbid (of my hair) and have decorated my Hadis with garlands, so I shall not finish my Ihram till l have slaughtered my Hadi (animal for sacrifice)."

مجھ سے اسمیعیل بن ابی اویس نے بیان کیا کہا مجھ سے امام مالک نے انہوں نے نافع سے انہوں نے عبد اللہ بن عمرؓ سے انہوں نے ام المو منین حضرت حفصہؓ سے انہوں نے کہا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ لوگوں کو کیا ہو گیا ہے انہوں نے عمرہ کر کے احرام کھول ڈالا اور آپ نے عمرہ کر کے احرام نہیں کھولا آپ نے فرمایا میں نے بالوں کو جما لیا تھا اور قربانی کے گلے میں ہار ڈالا ( اس کو ساتھ لایا ) جب قربانی کا نحر نہ ہو لے احرام نہیں کھول سکتا

Chapter No: 70

باب الْفَرْقِ

(Hair) parting.

باب : مانگ نکالنا

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُحِبُّ مُوَافَقَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ فِيمَا لَمْ يُؤْمَرْ فِيهِ، وَكَانَ أَهْلُ الْكِتَابِ يَسْدِلُونَ أَشْعَارَهُمْ، وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَفْرُقُونَ رُءُوسَهُمْ، فَسَدَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم نَاصِيَتَهُ، ثُمَّ فَرَقَ بَعْدُ‏.

Narrated By Ibn 'Abbas : The Prophet used to copy the people of the Scriptures in matters in which there was no order from Allah. The people of the Scripture used to let their hair hang down while the pagans used to part their hair. So the Prophet let his hair hang down first, but later on he parted it.

ہم سے احمد بن یونس نے بیا ن کیا کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے کہا ہم سے ابن شہاب نے عبید اللہ بن عبد اللہ سے انہوں نے ابن عباسؓ سے انہوں نے کہا جس بات میں آپ کو ( اللہ کی طرف سے ) کوئی حکم نہ دیا جاتا اس میں آپ اہل کتاب بالوں کو ( پیشانی پر لا کر ) سامنے لٹکایا کرتے مشرک لوگ مانگ نکا لا کرتے نبیﷺ نے پہلے پیشانی پر بالوں کو لٹکانا شروع کیا پھر مانگ نکالنے لگے ۔


حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ الطِّيبِ فِي مَفَارِقِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ مُحْرِمٌ‏.‏ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فِي مَفْرِقِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏

Narrated By 'Aisha : As if I am now looking at the shine of the hair parting of the Prophet while he was in the state of Ihram.

ہم سے ابو الولید اور عبد اللہ بن رجاء نے بیان کیا دونوں نے کہا ہم سے شعبہ نے انہوں نے حکم بن عتیبہ سے انہوں نے ابراہیم نخعی سے انہوں نے اسود سے انہوں نے حضرت عائشہؓ سے انہوں نے کہا جیسے میں نبیﷺ کے مانگوں میں احرام کی حالت میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں ۔ عبد اللہ بن رجاء نے بجائے مانگوں نکے مانگ کہا ہے ( بہ صیغہ مفرد)

‹ First56789Last ›