Sayings of the Messenger احادیثِ رسول اللہ

 
Donation Request

Sahih Al-Bukhari

Book: Surah Al-Jathiyah (65.45)    سورة حم الجاثية

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنُ الرَّحِيم

In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

شروع اللہ کے نام سے جو بہت مہربان ہے رحم والا

{‏جَاثِيَةً‏}‏ مُسْتَوْفِزِينَ عَلَى الرُّكَبِ ‏.‏ وَقَالَ مُجَاهِدٌ ‏{‏نَسْتَنْسِخُ‏}‏ نَكْتُبُ ‏.‏ ‏{‏نَنْسَاكُمْ ‏}‏ نَتْرُكُكُمْ

جاثیہ زانوں پر کھڑے کر کے بیٹھے ہوں گے (ڈر کے مارے)۔ مجاہد نے کہا نَستَنسِخُ لکھتے تھے۔ نَنسَاکُم تم کو چھوڑ دیں گے(عذاب میں پڑا ہرنے دیں گے)۔

 

Chapter No: 1

باب ‏{‏وَمَا يُهْلِكُنَا إِلاَّ الدَّهْرُ‏}‏ الآيَةَ

"And nothing destroys us but time." (V.45:24)

باب : اللہ تعالیٰ کے اس قول وَ مَا یُھلِکُنَا اِلَّا الدَّھرُ کی تفسیر

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ، يَسُبُّ الدَّهْرَ وَأَنَا الدَّهْرُ، بِيَدِي الأَمْرُ، أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ‏"‏‏.‏

Narrated By Abu Huraira : Allah's Apostle said, "Allah said, 'The son of Adam hurts me for he abuses Time though I am Time: in My Hands are all things, and I cause the revolution of day and night.'"

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ابن آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے وہ زمانہ کو گالی دیتا ہے حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں، میرے ہی ہاتھ میں سب کچھ ہے۔ میں رات اور دن کو بدلتا رہتا ہوں۔