Sayings of the Messenger احادیثِ رسول اللہ

 
Donation Request

Sahih Al-Bukhari

Book: Surah Al-Maun (65.107)     سورة أرأيت

‏‏بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنُ الرَّحِيم

In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

شروع ساتھ نام اللہ کےجو بہت رحم والا مہربان ہے۔

قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ ‏{‏لإِيلاَفِ‏}‏ لِنِعْمَتِي عَلَى قُرَيْشٍ‏.‏وَقَالَ مُجَاهِدٌ ‏{‏يَدُعُّ‏}‏ يَدْفَعُ عَنْ حَقِّهِ ، يُقَالُ هُوَ مِنْ دَعَعْتُ ‏{‏يُدَعُّونَ‏}‏ يُدْفَعُونَ ‏{‏سَاهُونَ‏}‏لاَهُونَ ‏.‏ وَ ‏{‏الْمَاعُونَ‏}‏ الْمَعْرُوفَ كُلُّهُ ‏.‏ وَقَالَ بَعْضُ الْعَرَبِ الْمَاعُونُ الْمَاءُ ‏.‏ وَقَالَ عِكْرِمَةُ أَعْلاَهَا الزَّكَاةُ الْمَفْرُوضَةُ ، وَأَدْنَاهَا عَارِيَّةُ الْمَتَاعِ ‏.‏

سفیان بن عیینہ نے کہا لِاِیلٰف قُرَشٍ کا معنی یہ ہے کہ قریش پر میرے احسان کی وجہ سے۔ مجاہد نے کہا یَدُعُّ کا معنی دفعہ کرتا ہے۔ یعنی یتیم کو اس کا حق لینے نہیں دیتا۔ کہتے ہیں یہ دَعَعتُ سے نکلا ہے اسی سے ہے (سورہ طور میں) یَومَ یُدعُّونَ یعنی جس دن دوزخ کی طرف ہٹائے جائیں گے (دھکیلے جائیں گے)۔ سَاھُون بھولنے والے۔ غافل۔ مَاعُون کہتے ہیں ہر مروت کے اچے کام کو۔ بعضے عرب کہتے ہیں مَاعُون پانی۔ اور عکرمہ نے کہا مَاعُون کا اعلٰی درجہ زکوٰۃ دینا ہے۔ اور ادنٰی درجہ یہ ہے کہ کوئی شخص کچھ سامان مانگے تو دے (انکار نہ کرے)۔